کورونا کا سبق: سرمایہ داری کا خاتمہ لازم

یکم مئی: مزدوروں کا عالمی دن
پریس ریلز
یکم مئی 2020

دنیا بھر میں یکم مئی، 1886 میں شکاگو کے مزدوروں کی جدوجہد کی یاد میں مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پاکستان کسان مزدور تحریک (پی کے ایم ٹی) اور روٹس فار ایکوٹی نے لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے پیش نظر اس دن کی مناسبت سے جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لیے ایک آن لائن مزاکرہ کا اہتمام کیا۔ جس میں ملک بھر سے مزدور کسان رہنماؤں اور کسان دوست ساتھیوں نے شرکت کی۔

کورونا وائرس کی موجودہ وبائی صورتحال نے ناصرف سرمایہ دارانہ نظام کی نااہلی اور سفاکیت کو بے نقاب کیا ہے جو بھوک، غربت اور وبائی صورتحال میں بھی خود کو برقرار رکھنے کے لیے عوامی فلاح پر منافع کو فوقیت دے رہا ہے بلکہ سامراجیت پر مبنی مزدور دشمن پالیسیوں کے بھیانک اثرات کو بھی مزید واضح کررہا ہے۔ آزاد تجارت پر مبنی پالیسیوں نے ریاستوں کو اس حال میں لاکھڑا کیا ہے کہ وہ اس وباء کو روکنے اور عوامی ضروریات پوری کرنے کے لیے درکار مالی، مادی اور انسانی وسائل کے لیے اپنا اختیار استعمال کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ یاد رہے پاکستان جیسے ممالک میں صحت عامہ کے لیے مختص کیا گیا بجٹ کبھی بھی مجموعی بجٹ کا تین فیصد سے زیادہ نہیں رکھا گیا اور صحت کے شعبہ کو مجموعی طور پر نجی شعبہ کے حوالے کردیا گیا اور آج ہمارے صحت کے نظام کی انتہائی ناقص سہولیات اور بدانتظامی بے نقاب ہورہی ہے۔ دولت مند آمر طبقہ تو بچ کر نکل ہی جائے گا لیکن یہ صورتحال مزدور و محنت کش طبقہ کے لیے بدترین ہے۔ Continue reading