یکم مئی 2025| پریس ریلیز
پاکستان کسان مزدور تحریک کی جانب سے یکم مئی 2025 کو 600 لیبر کالونی حطار ہری پور میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں 150 سے زائد مزدوروں، کسانوں، اساتذہ، صحافی، سول و سماجی خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کسان مزدور تحریک نے حطار صنعتی علاقے کے مزدوروں کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور آواز اٹھائی۔ مقررین نے زور دیا کہ حطار صنعتی علاقے کے تمام مزدوروں کو رجسٹرڈ کیا جائے تاکہ انہیں ای او بی آئی، سوشل سیکورٹی، ورکر ویلفیئر فنڈ، جہیز گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ، تعلیم و سکالرشپس، پنشن، اولڈ ایج بینیفٹس اور دیگر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ کم از کم اجرت کا نفاذ یقینی بنایا جائے اور اجرت بینک کے ذریعے دی جائے تاکہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہو سکے۔ مقررین نے کہا کہ مزدور ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کی محنت کے بغیر نہ صنعت چل سکتی ہے اور نہ ملک ترقی کر سکتا ہے، اس لیے مزدوروں کے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ اس پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔ Continue reading