یکم مئی 2024| پریس ریلیز
دنیا بھر میں یکم مئی، 1886 میں شکاگو کے مزدوروں کی جدوجہد کی یاد میں مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس موقع پر پاکستان کسان مزدور تحریک (پی کے ایم ٹی) اور روٹس فار ایکوٹی نے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہری پور میں ”عوامی مزاحمتی تحریکیں: امید آزادی کی روشن راہیں“ کے عنوان سے منعقد کیا۔ جس میں بڑی تعداد میں مزدوروں اور کسانوں نے شرکت کی۔
مقررین نے عالمی معاشی بحران کے پس منظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حالات سے ثابت ہے کہ سرمایہ داری اپنے عروج پر سامراجیت کی شکل میں واضح نظر آرہی ہے۔ بڑے پیمانے پر عوام خصوصاً مزدوروں پر جبر اس کی ایک شکل ہے۔ ایک طرف صیہونی اسرائیل نے فلسطینی عوام پر ظلم اور بربریت کی انتہا کردی ہے اور دوسری طرف عالمی طور پر خصوصاً پاکستان کے مزدوروں کا استحصال اپنے عروج پر ہے۔ Continue reading
